برطانیہ میں سنوکر کھیلنے کیلئے حکومتی وعدوں کے باوجود تاحال کسی قسم کی امدادی رقم فراہم نہیں کی گئی ، حمزہ اکبر
پیر 14 ستمبر 2015 13:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سنوکر کے ایشیئن چیمپئن حمزہ اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سنوکر میں حصہ کے لئے انہیں حکومتی وعدوں کے باوجود تاحال کسی قسم کی امدادی رقم فراہم نہیں کی گئی ہے جبکہ انہوں نے برطانیہ کا ویزا بھی ذاتی پیسوں سے حاصل کیا ہے۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 2 سال تک پروفیشنل سنوکر کھیلنے کے معاہدے میں توسیع ہو سکتی ہے جبکہ اس سلسلے میں انہوں نے برطانوی ویزا حاصل کر لیا ہے مگر وہ شینگن ویزا کے لئے پاکستان سے اپلائی نہیں کریں گے کیونکہ 20 یا 21 کو انہوں نے برطانیہ روانہ ہونا ہے اور اس کے لئے وقت بہت کم ہے اس لئے وہ برطانیہ جا کر شینگن ویزا کے لئے اپلائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیئن چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ان کو پروفیشنل سنوکر کی طرف سے دعوت نامہ ملا اس میں شرکت کے لئے 30 سے 35 لاکھ روپے کی ضرورت ہے جس کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اعجاز چوہدری نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ جب آپ کو برطانیہ کا ویزا مل جائے گا تو آپ کو رقم جاری کر دیں گے تاہم ابھی تک ان کی طرف سے کوئی بھی چیک جاری نہیں ہوا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.