پشاور : 25 سالہ ہنر مند شرافت نے سائیکل کو موٹر سائیکل میں تبدیل کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 13:06

پشاور : 25 سالہ ہنر مند شرافت نے سائیکل کو موٹر سائیکل میں تبدیل کر دیا۔

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ نہ ہونے کے باوجود پشاور کے 25 سالہ شرافت نے اپنی سائیکل کو موٹر سائیکل میں تبدیل کر دیاجس کیلئے اسے زیادہ خرچہ بھی نہیں کرنا پڑا، ہنر مند شرافت نے کباڑ سے موٹر سائیکل کا انجن لیا، اور سائیکل میں فٹ کر کے موٹر سائیکل بنا ڈلی. شرافت خود بھی سائیکل اور موٹر سائیکلوں کا مکینک ہے۔

(جاری ہے)

اسی لئے اسے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی موٹر سائیکل کو 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی موٹر سائیکل میں تبدیل کرنے میں زیادہ کوئی دقت پیش نہیں آئی۔ شرافت کی سائیکل میں کسی موٹر بائیک کی طرح ہی کک بھی لگی ہوئی ہے۔ نئے رم اور ٹائرز نے اسے مزید آرام دہ اور دیدہ زیب بنا دیا ہے۔مکینک شرافت نے بتایا کہ وہ اس سائیکل بائیک پر راولپنڈی تک جا چکا ہے جس پر اس کا خرچہ بھی محض 4 سو روپے کا آیا۔ شرافت کے 5 بچے ہیں جو کہ اکثر شرافت ہی کی طرح اس بائیک سائیکل کے مزے لیتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :