ہیروں کو نگل کر سمگل کرنے کے کوشش میں چینی خاتون گرفتار

پیر 14 ستمبر 2015 13:06

ہیروں کو نگل کر سمگل کرنے کے کوشش میں چینی خاتون گرفتار

بنکاک ۔14ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بنکاک سے چوری شدہ ہیرا نگل کر سمگل کرنے کے کوشش میں چینی خاتون کو گرفتار کر لیاگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق 39سالہ چینی خاتون نے شمالی بنکاک میں منعقدہ ایک جیولری نمائش کے دوران 278000 ڈالر مالیت کا ایک ہیرا چوری کرنے کے بعد نگل لیا تاہم اس کو ایئر پورٹ پر ملک سے باہر جاتے ہوئے اس کے ساتھی سمیت پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ پر ایکسرے مشین نے اس کی آنت میں ہیرے کی موجودگی کی نشاندہی کی ، بعد ازاں خاتون کو ہسپتال لیجایا گیا اور اس کی آنت سے ہیرا باہر نکال لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون روبصحت ہے اور اب اس کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے اس کی زیریں آنت سے ہیرا نکالنے کیلئے کولونو سکوپی کاعمل کیا تھا جس سے 12منٹ میں ہیرا باہر نکال لیا گیا ۔