بولان کلب نے اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
پیر 14 ستمبر 2015 13:11
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بولان کلب نے اکبر کلب کو 3-1 گول سے شکست دے کر تیسرا اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔
(جاری ہے)
فائنل کے اختتام پر مہران فٹ بال کلب کے سرپرست نصیب خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، اکبر کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری، الفیصل کلب کے صدر شدیر خان، ہما کلب کے صدر سید ذاکرحسین نقوی اور امیدوار چیئرمین یونین کونسل نمبر 50 جی ایٹ فور ڈاکٹر تہذیب الحسن شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں وقفے تک اکبر کلب کو بولان کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بولان کلب نے تین گول کرکے مقابلہ 3-1 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے منیب نے دو اور جمیل نے ایک گول کیا جبکہ اکبر کلب کی طرف سے حامد نے پنلٹی کک پر گول کیا۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.