کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

پیر 14 ستمبر 2015 13:11

کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

سڈنی۔ 14 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، تسمانیہ کے فاسٹ باؤلر اینڈریو فیکٹ اور ویسٹرن آسٹریلیا کے اوپنر کیمرون بینکرافٹ کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ انجری کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایڈم ووجز کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا مختصر دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں سٹیون سمتھ (کپتان)، ایڈم ووجز (نائب کپتان)، کیمرون بینکرافٹ، جو برنز، پیٹرک کمنز، اینڈریو فیکٹ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، مچل مارش، شان مارش، گلین میکسویل، پیٹر نیول، سٹیفن اوکیف، پیٹر سڈل اور مچل سٹارک شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 سے 21 اکتوبر تک میرپور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :