انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ کروں گا، مصباح الحق

پیر 14 ستمبر 2015 13:22

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ کروں گا، مصباح الحق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونا اعزاز کی بات ہے ، پروٹوکول کے بغیر زندگی پسند ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے نومبر 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننے پر خوشی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا۔

ٹیسٹ کپتان نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد مسقتبل کا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان کا کہنا تھا کہ وہ سادگی پسند ہیں اس لئے انہیں پروٹوکول اچھا نہیں لگتا۔ پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ ٹیم ورک کے بغیر جیت کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔