سابق کپتان عامر سہیل نے اپنی زندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں

پیر 14 ستمبر 2015 13:23

سابق کپتان عامر سہیل نے اپنی زندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سابق کپتان اور لیفٹ ہینڈڈ اوپننگ بلے باز عامر سہیل نے گزشتہ روز اپنی 49ویں سالگرہ منا ئی۔

(جاری ہے)

عامر سہیل چودہ ستمبر 1966 کو پنجاب کے دل لاہور میں پیدا ہوئے اور دسمبر 1990 کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے فارمیٹ سے انٹر نیشنل کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور ون ڈے کرکٹ میں ایک سو چھپن میچ کھیل کر اکتیس اعشاریہ آٹھ چھ کی اوسط سے چار ہزار سات سو اسی رنز بنا ئے اور پچاسی وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں بھی عامر سہیل کی کارکردگی نمایاں رہی ،سینتالیس میچوں میں پینتیس اعشاریہ دو آٹھ کی اوسط سے دو ہزار آٹھ سو تیئس رنزبنائے۔ عامر سہیل ٹیسٹ میں چھ جبکہ ون ڈے فارمیٹ کے بائیس میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔