وفادار ائیرہوسٹس کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے اعزاز

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 14 ستمبر 2015 13:39

وفادار ائیرہوسٹس کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے اعزاز

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر2015ء)سعودی عرب کی سرکاری ائیر لائن سعودیہ اپنے منیلا آفس کے ایک ہال کو اپنی وفادار فلپائنی ائیرہوسٹس کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری ائیر لائن سعودیہ کا شمار خطے کی بڑی ائیر لائنز میں ہوتا ہے۔ائیر لائن کے ایک وفد نے ائیر ہوسٹس جوائے فرنانڈیس کے گھر دورہ کیا اورورثاء سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار عجل کے مطابق سعودیہ کے اسسٹنٹ منیجر برائے تعلقات عامہ عبدالرحمان الفہد نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ہم اپنے منیلا آفس کا ایک ہال جوائے کے نام سے منسوب کر رہے ہیںَ، وہ ایک وفادار ائیرہوسٹس تھی جس کی موت کمپنی کے لیے بڑا نقصان ہے۔ فلپائنی ائیرہوسٹس پچھلے ماہ خون کے سرطان کی وجہ سے مرگئی تھی۔ مرنے سے پہلے اس نے یونیفارم میں دفن ہونے کی وصیت کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اسے اپنی نوکری سے بے حد محبت ہے۔ اس کی وصیت کو پورا کرتے ہوئے اسے ائیر لائن کی یونیفارم میں ہی دفن کیا گیا۔عبدالرحمان الفہد نے کہا کہ جوائے فرنانڈیس کی وفاداری متاثر کن ہے۔