بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم فلم ”جنونیت“ میں سولوآئٹم نمبر پر رقص کرنے کی اپنی خواہش پوری کریں گی

پیر 14 ستمبر 2015 14:06

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم فلم ”جنونیت“ میں سولوآئٹم نمبر پر رقص کرنے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم رومانوی فلم ”جنونیت“ میں سولوآئٹم نمبر پر رقص کرنے کی اپنی خواہش پوری کرتی نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لو اسٹوری فلم ”جنونیت“ کی ہدایات وویک اگنی ہوتری دے رہے ہیں جب کہ یامی گوتم اداکار پلکیت سمراٹ کی ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یامی گوتم کا کہنا ہے کہ کسی فلم میں سولو ڈانس کرنا میری پرانی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔

میں جنونیت میں ہیروئن کا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ ایک سولوڈانس نمبر بھی کررہی ہوں جس کے لیے بہترین کوریو گرافر سے تربیت لینا شروع کردی ہے تاہم اسے کے علاوہ کچھ نہیں بتاسکتی کیونکہ ہدایتکار اور فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے متعلق زیادہ گفتگو کرنے سے منع کررکھا ہے تاہم اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ یہ میرے کیرئیر کی ایک یادگار پرفارمنس ہوگی۔