دفتر خارجہ نے مکہ مکرمہ میں کرین حادثے میں شہدا کی فہرست جاری کر دی

پیر 14 ستمبر 2015 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) دفتر خارجہ نے مکہ مکرمہ میں کرین حادثے میں شہدا کی فہرست جاری کر دی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم نے مکہ ہسپتال کا دورہ کر کے مزید پانچ پاکستانیوں کی شناخت کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں میں لاہور کے علی رضا، پشاور کے گل عبدالمنان، گکھڑ منڈی کے محمد عبداللہ، مردان کی ام ناز محمد، امبر بہادر شاہ ،مہمند ایجنسی کے نیاز علی نیاز، لوئر دیر کے احمد فیض، کوئٹہ کے محمد یوسف، محمد نادر،سانگھڑ کے محمد نوید اور قلعہ سیف اللہ کے اختو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :