Live Updates

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے این اے ایک سو بائیس انتخابی دھاندلی کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپیل پر عمران خان سمیت انیس فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 ستمبر 2015 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے سردار ایاز صادق کی اپیل پر نوٹس بھجوایا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سمیت دیگر فریقین ایک ماہ میںجواب لے کر اصالتا یا وکالتا پیش ہوں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔سردار ایاز صادق کی جانب سے دائراپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی. عمران خان نے بغیر ثبوت کے دھاندلی کے الزامات عائد کئے اور انکی جانب سے دھاندلی کا ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا . لوکل کمیشن کے روبرو ووٹوں کی جانچ پڑتال کے دوران سردار ایاز صادق کے ووٹ مزید بڑھ گئے۔

نادرا کی فرانزک رپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے جس میں انتخابی دھاندلی ثابت نہیں ہو. غیر مصدقہ ووٹ تمام امیدواروں کو ڈالے گئے مگر اس کے باوجود اس حلقے سے انتخابات لڑنے والا دھاندلی کا دعوی کیسے کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ عمران خان دھاندلی کا ایک بھی ثبوت دینے میں ناکام ہوئے ہیں مگر اسکے باوجود الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سو بائیس میں بلاجواز دوبارہ انتخابات کے احکامات صادر کئے ہیں لہذ اعدالت الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں کئے گئے پچیس لاکھ روپے جرمانے پر بھی حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات