رنبیر کی ناکامیوں پر تبصرہ نہیں کر سکتی ، دیپیکاپڈکون

پیر 14 ستمبر 2015 14:35

رنبیر کی ناکامیوں پر تبصرہ نہیں کر سکتی ، دیپیکاپڈکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ وہ رنیبر کپور کے فلاپ ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی تاہم وہ ایک بڑے سٹار ہیں اور انہوں نے تماشا میں بہت بڑا کام کیا ہے ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ سمھجتی ہیں کہ ان کا سٹار ڈم رنبیر کپور کر فلاپ فزی سے نکالنے میں مدد فراہم کرے گا تو انہوں نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جو کوئی بھی کسی فلم میں کام کر رہا ہوتا ہے اس کی کامیابی اور ناکامی میں سے کا برابر حصہ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ رنبیر کپور ایک بڑا سٹار اداکار ہے اور ہر ایک کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اس لئے میں کسی پر تبصرہ کرنے والی کون ہوتی ہین واضح رہے کہ رنبیر کپور کی بے شرم بن راؤ اور بمبے ویلوٹ بری طرح فلاپ ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیپیکا نے رنبیر کے کام پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈائریکٹر امتیا زعلی کی تماشا پر تبصرہ کیا انہوں نے کہا کہ تماشا ہم سب کے لئے ایک بہت بڑی فلم ہے اور ہم سب نے اپنی اپنی جگہ فلم میں اپنی استطاعات سے بڑھ کر کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں اس سے قبل امتیاز علی کے ساتھ لو آج کل میں کام کر چکی ہوں جب کہ رنبیر امتیاز علی کے ساتھ راک سٹار میں کام کر چکے ہیں اور میں اور رنبیر بچنا اے حسینو اور یہ جوانی ہے دیوانی میں اکٹھے کام کر چکے ہیں دیپیکا نے فلم کی کامیابی اور ناکامی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم کامیاب ہوتی ہے تو اس میں بھی ہم سب برابر کے ذمہ دار ہیں فلم تماشا کا ٹریلر 22 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم 27 نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی ۔