پاکستانی فلم انڈسٹری پر وہ وقت آگیا کہ دوبارہ سے اپنا عروج دیکھے،معمر رانا

پیر 14 ستمبر 2015 14:35

پاکستانی فلم انڈسٹری پر وہ وقت آگیا کہ دوبارہ سے اپنا عروج دیکھے،معمر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) فلمسٹار معمر رانا فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ معمر رانا ان دنوں لاہور میں فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا اب پاکستانی فلم انڈسٹری پر وہ وقت آگیا کہ دوبارہ سے اپنا عروج دیکھے۔ انہوں کہا نئے چہروں کا فلم انڈسٹری میں آنا حوصلہ افزاء بات ہے اور فلم انڈسٹری کی بقاء بھی اسی میں ہے کہ نئے لوگ آکر نئے موضوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کریں۔