پڑھی لکھی نوجوان نسل کسی ملک کے لئے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے، ملک کی تقدید نوجوان نسل کے مستقبل سے وابستہ ہے جو نہ صرف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہیں بلکہ دنیا میں ملک کا بہتر امیج اجاگر کرتے ہیں ،نیشنل یوتھ اسمبلی ایک اچھا ادارہ ہے نوجوانوں میں ملک کے متعلق امور بارے آگاہی و معلومات فراہم کر کے نوجوان نسل کو مستقبل کے لئے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے لئے تیار بھی کر رہی ہے،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،پاکستانی نوجوان اپنے بہتر کام کی بدولت دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 14 ستمبر 2015 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کسی بھی ملک کے لئے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے اور ملک کی تقدید نوجوان نسل کے مستقبل سے وابستہ ہے جو نہ صرف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہیں بلکہ دنیا میں ملک کا بہتر امیج اجاگر کرتے ہیں ۔نیشنل یوتھ اسمبلی ایک اچھا ادارہ ہے نوجوانوں میں ملک کے متعلق امور بارے آگاہی و معلومات فراہم کر کے نوجوان نسل کو مستقبل کے لئے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے لئے تیار بھی کر رہی ہے۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔پاکستان کے نوجوان اپنے بہتر کام کی بدولت دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وہ پیر کو یہاں نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ،وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں60فیصدادب ، ثقافت اور تہذیبی مواد اردو میں ہے اور نوجوانوں میں اردو زبان کی طرف رحجان قابل شتائش ہے ۔

(جاری ہے)

اردو زبان کے نفاذ سے ملک کے بہت سے لوگوں میں احساس کمتری بھی ختم ہو جائیگا۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے اور جو قومیں اپنے کلچر پر فخر کرتی ہیں وہی دنیا میں سرخرو ہوتی ہیں۔نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی اردو کے دفتری استعمال پر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے نفاذِ اردو کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کے نفاذ سے ملک میں جمہوریت کو مذید فروغ ملے گا۔

اردو کے نفاذ سے نوجوان نسل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہمیں اردو زبان پر فخر بھی ہے یہ نہ صرف صوبوں کو ساتھ ملانے کا ذریعہ بنے گا بلکہ ملک میں ہم آہنگی کو بھی فروغ دے گی اور ملک کے بے شمار مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے ۔وفد نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو یہ بھی بتایا کہ یہ ادارہ 33ہزار نوجوانوں کو پارلیمانی امور کے متعلق تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے اور بہت سے بین الاقوامی سطح کے وفود کے تبادلے بھی کرائے ہیں۔