لاہور : پان فروش کے بیٹے نے انٹر میڈیٹ میں ٹاپ کر کے باپ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 14:39

لاہور : پان فروش کے بیٹے نے انٹر میڈیٹ میں ٹاپ کر کے باپ کا سر فخر سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015 ء) : صوبائی دارالحکومت لاہور میں فالج کے مرض میں مبتلا پان فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں پان شاپ چلانے والے محمد مقصود کے بیٹے نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام بارہویں جماعت میں ٹاپ کر کے اپنے باپ ک سر فخر سے بلند کر دیا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالب علم فیصل مقصود نے لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں 1041 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے فیصل مقصود نے مستقبل میں نیوروسرجن بن کرملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فیصل مقصود کا کہنا تھا کہ یہ میرے والدین کی دعائیں ہیں.جبکہ فیصل مقصود کے والد محمد مقصود پان کی دکان جبکہ اس کی والدہ گھر میں کپڑے سی کر 4 بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

فالج کے مرض میں مبتلا محمد مقصود کی ایک بیٹی ایم کام، دوسری بی بی اے جبکہ بڑا بیٹا الیکٹریکل انجیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پری میڈیکل میں ٹاپ کرنے والے اس فیصل مقصود کے والدین کی خواہش ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف ان کے بچوں کی اعلٰی تعلیم کے لئے خصوصی فنڈز کا اجرا ء کریں۔ جبکہ انٹر میڈیٹ بورڈ نے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کے لئے 20 ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے اُمیدوار کو 15 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 10ہزار روپے انعام اور میڈلز دیئے گئے۔

پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اساتذہ کو بھی گولڈ میڈلز دیئے گئے۔
واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں 152981 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 92720 طلبہ کامیاب جبکہ 60261 فیل ہوئے جس کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحان میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 60.61 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :