عجمان میں 8لاکھ درہم چوری کر نے والے تین ایشیائی باشندے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

پیر 14 ستمبر 2015 14:40

عجمان میں 8لاکھ درہم چوری کر نے والے تین ایشیائی باشندے پولیس کے ہتھے ..

عجمان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) عجمان میں فیکٹری ایرایاکے علاقے میں واقع منی ایکسچینج سے تین ایشیائی باشندے 8لاکھ درہم چوری کر کے فرار ہونے لگے کے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ عجمان کرنل عبداللہ سیف ال ماتروشی کا کہناہے کہ تینوں لٹیروں نے چوری کرنے کیلئے بڑھیا منصوبہ بنایا تھا ،تینوں چور منی ایکسچینج کے ساتھ واقع دکان میں داخل ہوئے جو کہ تعمیراتی کام کیلئے بند کی گئی تھی ،انہوں نے اس کی دیوار توڑی جو کہ سیدھی لاکرز والے کمرے کے ساتھ تھی اور 8لاکھ درہم چرا لیے لیکن منی ایکسچینج کا سیکیورٹی سسٹم انہتائی موثر تھا جوکہ سیدھا عجمان پولیس آپریشن روم کے ساتھ منسلک تھا جہان پولیس اہلکار اس تمام چوری کی واردات کو براہ راست دیکھ رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں نے فوراً منی ایکسچینج کے قریب موجود پولیس اہلکاروں کو چوری کی اطلاع کی جو کہ بر وقت منی ایکسچینج پہنچ گئے اور انہوں نے چوروں کو باہر نکلتے ہی گرفتار کرکے 8لاکھ درہم اپنے قبضہ میں لے لیے۔کرنل ال ماتروشی نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واردات کو موثر ٹیکنالوجی کی وجہ سے ناکام بنایا گیاہے ،انہوں نے تمام کمپنیوں کو ہدایات کی وہ بھی اپنے کاروباری حدود کو پولیس آپریشن روم سے منسلک کریں تاکہ چوری کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :