بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے نہ کھیلنے کا نیا ’’بہانہ ‘‘ ڈھونڈ لیا

پیر 14 ستمبر 2015 14:48

بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے نہ کھیلنے کا نیا ’’بہانہ ‘‘ ڈھونڈ ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) کہتے ہیں کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے اور یہ بات بھارت پر بالکل پوری اتر رہی ہے جہاں مودی حکومت کے بعد کرکٹ بورڈ اور اب ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے خلاف نیامحاذ کھول دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نریندرا بٹرانے پاکستان سے ہاکی نہ کھیلنے کی دھمکی دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھارت میں ہوئی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور ہندوستان کے مابین میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں عماد بٹ اور توثیق احمد نے تماشائیوں کو غلط اشارے کیے جس سے ان کی عزت نفس متاثر ہوئی لہذا پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کی ان حرکات پر معافی مانگے ورنہ بھارت پاکستان سے کوئی میچ نہیں کھیلے گا ۔ بٹرا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سے معافی مانگے جانے تک پاکستانی کھلاڑیوں پر ہاکی انڈیا لیگ کے دروازے بھی بند رہیں گے ۔

بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے نہ کھیلنے کا نیا ’’بہانہ ‘‘ ڈھونڈ ..