ایکسپورٹرز سے حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں وزیر اعظم ایکسپورٹ پروموشن پیکج کا جلد اعلان کریں گے ‘خرم دستگیر

پیر 14 ستمبر 2015 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز سے حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں وزیر اعظم ایکسپورٹ پروموشن پیکج کا جلد اعلان کریں گے، اس سلسلے میں وزارت تجارت میں تیار کئے جانے والے سٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18میں بھی ان مذاکرات کے ذریعے حاصل شدہ مفید پالیسی مشوروں کو شامل کیا جائے گاجس کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایکسپورٹرز کے ساتھ طویل ملاقات برآمدات سے متعلق حکومتی اپروچ میں واضح تبدیلی کی مظہر ہے جس سے برآمدات کو ایک مثبت تحریک ملے گی،ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت نے کل حکومتی اپروچ اپنائی جو ملکی تاریخ میں معاشی ایشوز کیلئے ماضی میں کبھی استعمال نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ تاجروں اور مینوفیکچررز کی گیارہ تنظیموں کے مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ حکومتی نمائندوں کے وزراء اور سیکرٹریز اجلاس میں موجود تھے،اجلاس میں وزارت تجارت ، پیٹرولئیم اور قدرتی وسائل، پانی و بجلی، پلاننگ کے وزراء اور سیکرٹریز ، ریونیو پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی ، چیرمین ایف بی آر ، چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، وزارت صنعت و پیداوار اور ٹیکسٹا ئل کے سیکرٹریز اور سٹیٹ بینک کے نمائندے شامل تھے ۔

تاجروں کیاس نمائندہ وفد نے مندرجہ بالا حکومتی نمائندوں اور وزیر اور سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کی موجودگی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے برآمدات میں اضافے کی ذمہ داری پوری حکومتی مشینری کو سونپی ہے اور اس کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔تاجروں کے ساتھ ہونے والے اس اجلاس میں روایتی برآمدی سیکٹرز کے علاوہ غیر روایتی سیکٹرز کی برآمدی صلاحیت کا بھی مکمل آگاہی حاصل کی گئی، ان سیکٹرز میں فارما،ہلال فوڈ، جیمز اینڈ جیولری، کٹلری،کارپٹس،فین، آٹو پارٹس ،پھل اور سبزیاں اور پولٹری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :