اجے دیوگن اورکاجول نے اپنے بیٹے کی 5 ویں سالگرہ منائی

پیر 14 ستمبر 2015 14:59

اجے دیوگن اورکاجول نے اپنے بیٹے کی 5 ویں سالگرہ منائی

ممبئی ۔14ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کا بیٹا یوگ 5سال کا ہوگیا۔ کاجول ان دنوں اپنی نئی فلم ” دل والے“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر یہ بات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیٹا یوگ 5سال کا ہوگیا ہے اور وہ بہت ہی خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

اجے دیوگن نے کہا کہ وقت اتنی تیزی سے گزر رہا ہے کہ انکا بیٹا 5سال کا ہوگیا ہے ، انہوں نے یوگ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول 1999ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔