انٹر نیشنل کرکٹرز نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کو کاروبار بنا لیا

پیر 14 ستمبر 2015 15:04

انٹر نیشنل کرکٹرز نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کو کاروبار بنا ..

لاہو ر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کو شہرت یافتہ انٹرنیشنل کرکٹروں نے منافع بخش کاروبار سمجھ لیا ۔ ورلڈ الیو ن میں شامل کھلاڑیوں نے منہ مانگے پیسے مانگنا شروع کردیئے ، بہتر ہوگا پاکستان اس قسم کے منصوبے سے دستبردار ہو جائے اور کسی ملک ٹیم کو ہی پاکستان بلانے پر توانائی صرف کرے ، اس سے قبل سندھ کے مرحوم وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ بھی کئی کرکٹروں کو پاکستان لاچکے ، زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا کامیاب دورہ کرچکی مگر ملک میں ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ ہوسکی حالانکہ زمبابوین نے بھی 10کروڑ معاوضہ لیا تھا ۔

سری لنکن ٹےم پر 2009ء کے حملے کے بعد سے پاکستان کے میدان عالمی کرکٹ سے محروم ہیں ۔ پا کستان میں کر کٹ کی بحا لی کےلئے بو رڈ کے چیئرمین شہریا ر خان نے حالیہ دورہ انگلینڈ میں آئی سی سی ٹاسک فو رس کے سربرا ہ جائلز کلارک سے ورلڈ الیو ن کو رواں یا آئندہ سال پا کستا ن بھجوانے کی درخو است کی تھی ۔

(جاری ہے)

جس میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل، ویسٹ انڈیز کے کر س گیل، کیو ن پولارڈ اور ڈوین برا وو جیسے کھلا ڑی شامل تھے تا ہم ان کے اخراجا ت پی سی بی کی استطا عت سے 10 گناہ زیا دہ ہیں جس پر جائلز کلارک کو نظر ثانی کا کہا گیا ہے لیکن بہتر ہوگا کہ پی سی بی ورلڈ الیون پر پیسے چھونکنے کے بجائے پھر سے زمبابوے کی طرح کسی ملک کو اپنا مہمان بنانے کی کوشش کرے ۔

متعلقہ عنوان :