وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں عطا آباد جھیل پر شاہراہِ قراقرم کی بحالی کے لیے تعمیر کی گئی سرنگ کا افتتاح کردیا
پیر 14 ستمبر 2015 15:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں عطا آباد جھیل پر شاہراہِ قراقرم کی بحالی کے لیے تعمیر کی گئی سرنگ کا افتتاح کردیا ہے7 کلومیٹر طویل یہ 5 سرنگیں، شاہراہِ قراقرم کے اْس 24 کلومیٹر حصے میں شامل ہیں جو جنوری 2010 میں مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے تباہ ہوگیا تھا رپورٹ کے مطابق 2 پل اور 78 چھوٹے پل بھی شاہراہ قراقرم کی تعمیر نو منصوبے کا حصہ ہیں، جنھیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے چینی کمپنی کے اشتراک سے تعمیر کیانیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے وزیراعظم نواز شریف کو عطا آباد سرنگ کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی جسے 3 سال 2 ماہ کے عرصے میں مکمل کیاگیا ۔
اس موقع پر وزیر برائے امورِ کشمیر اور گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن اور چین کے سفیر سن ویڈونگ بھی موجود تھے اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف جب گلگت پہنچے تو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔(جاری ہے)
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو علاقے میں جاری دوسرے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔
یاد رہے کہ جنوری 2010 میں عطا آباد میں مٹی کے تودے گرنے سے 30 کلو میٹر طویل قدرتی جھیل تخلیق ہو گئی تھی اس جھیل نے شاہراہ قراقرم کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچایا تھا، جس سے پاکستان اور چین کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 4 گاوٴں کے 400 سے زائد مکانات بھی پانی میں ڈوب گئے تھے.5 سال کی مشترکہ کوششوں سے جھیل کے ساتھ پاک چین دوستی میں حائل بلندو بالا پہاڑوں کو کاٹ کر خوبصورت سرنگ کا عجوبہ تخلیق کیا گیا ہے، جس پر 275 ملین ایکی ڈالر کی لاگت آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.