قومی جوڈو ٹیم بنکاک میں 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں حصہ لے گی

پیر 14 ستمبر 2015 15:44

قومی جوڈو ٹیم بنکاک میں 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)قومی جوڈو ٹیم بنکاک میں ہونے والی 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر چیمپئن شپ 8 سے12 اکتوبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کیڈٹ میں دو جبکہ ا یشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں چار کھلاڑی شرکت کرینگے تاہم حتمی ٹیم کا فیصلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے جنہیں ایرانی کوچ سجاد کاظمی تربیت دے رہے ہیں۔