کراچی گرلز نیٹ بال کپ کل شروع ہو گا

پیر 14 ستمبر 2015 15:44

کراچی گرلز نیٹ بال کپ کل شروع ہو گا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کراچی گرلز نیٹ بال کپ کل منگل سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز، سرٹیفیکٹ اور دیگر انعامات دیئے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو جونیئر قومی نیٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔ قومی نیٹ بال ٹیم ہانگ کانگ میں ہونے والی جونےئر ایشین گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کر ے گی