اسلام آباد : ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 15:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015 ء) : مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 480 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد پر 6 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد گلگت بلتستان، مری، نتھیا گلی اور بالاکوٹ میں ایل پی جی110 روپے فی کلو ہو گئی ہے جب کہ راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفرآباد، فاٹا، نوابشاہ میں ایل پی جی 100 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت 80روپے فی کلو ہونے کے بعد گھریلو سلنڈر910 روپے کا ہوگیا ہے۔ لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اور سیالکوٹ میں ایل پی جی 85 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہو گی۔ ایل پی جی کی قیمتیں حیدرآباد اور اٹک میں90 روپے جب کہ میرپور آزاد کشمیر میں قیمت95روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.