کراچی ،سینئر صحافی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

پیر 14 ستمبر 2015 15:55

کراچی ،سینئر صحافی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث کاوٴنٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق ملزم ذیشان نے بتایا کہ اس نے صحافی آفتاب عالم کی 3روز تک ریکی کی تھی اور پھر قتل کردیا ۔ملزم کو شہر میں فرقہ وارانہ فساد کرانے کا ٹاسک ملا تھا ۔ملزم نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے 4گروپس شہر میں کام کررہے ہیں ۔ہر گروپ میں 3سے 4لڑکے شامل ہیں ۔ملزم نے ایک پڑوسی ملک سے اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ملزم نے ایک بیکری پر فائرنگ کرکے 2افراد کو بھی قتل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :