کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے پہلا با ضابطہ بیان ریکارڈ کروا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 16:04

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے پہلا با ضابطہ بیان ریکارڈ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015 ء) :ایم کیوایم کے سینیر رہنما اور قومی اسمبلی کے مستعفی ممبر رشید گوڈیل نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلا باضابطہ بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رشید گوڈیل نے بیان دیا کہ وہ ڈیفنس سے اپنی والدہ کے گھر جارہے تھے کہ نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ ہوگئی، حملے کے وقت انکی اہلیہ ان کے ہمراہ تھیں جنہوں نے گاڑی میں چھپ کرجان بچائی۔

رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ گولیاں لگنے سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے جسکے باعث وہ حملہ آوروں کو دیکھ نہیں سکے۔پولیس نے رشید گوڈیل کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کو کراچی کے علاقہ بہادر آباد میں دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے جبکہ انکا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا.

متعلقہ عنوان :