آئی سی سی صدر ظہیر عباس حیدرآباد کر کٹ ایسوسی ایشن کی دعوت پر بھارت پہنچ گے

پیر 14 ستمبر 2015 16:10

آئی سی سی صدر ظہیر عباس حیدرآباد کر کٹ ایسوسی ایشن کی دعوت پر بھارت ..

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)پاکستان کے لیجنڈ کر کٹر اور آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی ) کے صدر ظہیر عباس حیدرآباد کر کٹ ایسوسی ایشن کی دعوت پر حیدرآباد بھارت پہنچ گئے ہیں ،آئی سی سی کے صدر اپنے دورہ بھارت کے دوران(کل)بدھ کو چنا سوامی انٹر نیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں شیڈول بھارتی ڈومیسٹک کر کٹ ٹورنامنٹ معین الدین دولا کے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گئے اور فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کر یں گئے ،اور بد ھ کو ہی آئی سی سی کے صدر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز کی بہن انعم کی منگنی کی تقریب میں بھی شر کت کر یں گئے۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی کر کٹ بورڈ کے آفیشلز سے بھی ملاقات کر یں گئے۔