لاہور : اداکارہ رنگیلا سے کوئی تعلق نہیں ، تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ ڈاکٹر عائشہ ممتاز نے حقیقت واضح کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 16:18

لاہور : اداکارہ رنگیلا سے کوئی تعلق نہیں ، تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015 ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز ہوٹلوں، بیکریوں اورمضرصحت اشیاء بنانے والی کئی بڑی بڑی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں جن سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ افواہیں خاصی عام تھیں کہ عائشہ ممتاز اداکار رنگیلا کی صاحبزادی ہیں تاہم ایک اخبار کو دئے گئے ایک انٹرویو میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائیریکٹر عائشہ ممتاز نے حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رنگیلا بہت بڑے اداکار تھے، میرا اداکار رنگیلا سے کوئی تعلق نہیں ، انہوں نے کہا کہ اداکار رنگیلا کی صاحبزادی ہونے کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور معلوم نہیں کہ کس نے اور کیوں مشہور کی ہیں؟

متعلقہ عنوان :