آف سپنر سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ میں مستقبل سے مایوس ، جلد اہم فیصلہ متوقع

پیر 14 ستمبر 2015 16:20

آف سپنر سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ میں مستقبل سے مایوس ، جلد اہم فیصلہ ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) ایسا لگ رہا ہے کہ سعید اجمل اپنے انٹر نیشنل مستقبل سے مایوس ہوچکے ہیں ۔ قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں وہ متاثر کن بولنگ نہ کر سکے اور اتوار کو انہوں نے آخری میچ میں شرکت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں کیوں کہ موجودہ حالات میں سلیکٹرز انہیں منتخب کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتے ۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں بھی ان کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ سعید اجمل کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے اور وہ نئے ایکشن کے ساتھ اچھی بولنگ کرا کر ٹیم میں آسکتے ہیں لیکن ابھی تک ان کی پیش رفت اچھی نہیں ہے ۔ ہم نے فیصلہ سعید اجمل ہی پر چھوڑا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :