سپریم کورٹ کا ٹارگٹ کلنگ کا شکار وکیل کی بیوہ کو ملازمت دینے کا حکم

پیر 14 ستمبر 2015 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے وکیل فیاض احمد کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرنے ،بچوں کے اخراجات برداشت کرنے اورمقتول کے مقدمے میں مزید پیش رفت کرنے کا حکم دیاہے ،چیف جسٹس نے کہا ہے کہ حکومت جہاں چاہے اپنی مرضی سے پچاس لاکھ یا پچیس لاکھ دے دیتی ہے ،اب غریب بیوہ اوران کے بچوں کامعاملہ ہے اس میں بھی اسی طرح سے مد د کی جانی چاہیے ،بیوہ خاتون کہاں جائے اور کس سے مدد طلب کرے انھوں نے یہ ریمارکس پیر کے روزدیے ہیں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی مین تین رکنی بینچ نے راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے وکیل کی بیوہ کی درخواست کی سماعت کی ،،ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب نے عدلت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دیے تھے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت جہاں چاہے اپنی مرضی سے پچاس لاکھ یا پچیس لاکھ دے دیتی ہے ،،عدالت نے مقتول کے تین بچوں کو مفت تعلیم اور بیوہ کو ملازمت دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ستمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :