اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے تمام پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 21ستمبر مقرر

پیر 14 ستمبر 2015 17:08

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2015ء میں پیش کئے گئے تمام پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 21۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ ملک بھر سے میٹرک تا پی ایچ ڈی کسی بھی پروگرام میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار بغیر لیٹ فیس چارجز کے 21۔ستمبر تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپس /رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔یونیورسٹی مین کیمپس اور علاقائی دفاتر میں پراسپکٹس کے سیلز پوائنٹ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔ طلبہ کی سہولت کے لئے داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پربھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے امیدوار کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ‘ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ‘ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ‘ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ کے نمبر 051`-9057151‘ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام 051-9057421‘ سیکنڈری پروگرامز 051-9057431‘ ہائر سیکنڈری و دیگر پروگرامز 051-9057432‘ بیچلرز پروگرام 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422پر رابطہ کرسکتے ہیں۔