تیل کا معیار اور لائسنس و لیباٹری رپورٹ درست ثابت نہیں ہوئی تو ڈپو کو فوری طور پر سیل کردیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر خیرپور

پیر 14 ستمبر 2015 18:03

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)ڈپٹی کمشنر خیرپورمنور علی مٹھانی نے خیرپور شہر کے خاکی شاہ پل کے قریب شہر میں کھانے کاتیل سپلائی کرنے والے ڈپو پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے تیل کی کوالٹی چیک کی اور ڈپوکے منیجر سے لائسنس اور لیبارٹر ی رپورٹ طلب کی جس پر منیجر نے لائسنس اور لیبارٹری رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے چھاپے کے دوران موجود ڈاکٹر احتشام رانا کو تیل کا نمونہ حاصل کرکے لیبارٹری سے چیک کرانے کا حکم دیا منور علی مٹھانی نے کہا کہ شہر بھر میں سپلائی ہونے والے تیل کا معیار اور لائسنس و لیباٹری رپورٹ درست ثابت نہیں ہوئی تو ڈپو کو فوری طور پر سیل کردیا جائے گا اور ڈپو کے مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی دوسری طرف ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے انجینئر فرحت پھلپوٹو اور ڈاکٹر احتشام رانا کے ہمراہ ون یونٹ بلڈنگ میں قائم محکمہ ایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن، این پی آئی ڈبلیو، پی ڈی اسکارپ ، مختیارکار آفس خیرپوراور واٹر مینجمنٹ کے دفاتر میں چھاپے مار کر ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کے بارے میں معلومات حاصل کرکے حاضری رجسٹرچیک کیے غیر حاضری پر اسکارپ ملازمین محمد صدیق کلہوڑو، لال محمد بلوچ اور شیر محمدکو فوری معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ ایکسائیز آفس میں غیر حاضر ملازم سلیم رضا سولنگی،سید منور شاہ،عرفان احمد ڈوگراور محمد علی سومرو کے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسائیز کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شہر بھر میں منشیات ،پان پراگ،گھٹکے اور دیگر نشہ آور اشیاء کے خلاف فوری ایکشن کرکے رپورٹ فراہم کریں ڈپٹی کمشنر خیرپور نے محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سید سجاد شاہ کے لیے حکم دیا کہ وہ ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں مفصل رپورٹ ڈی سی آفس میں پیش کریں دریں اثناء مختیار کار آفس کے دورے کے دوران مختیار کار خیرپور اور اسسٹنٹ مختیار کار خیرپور کو حکم دیا کہ آفس کے پلاٹ کو فوری خالی کراکے اس میں سبزہ زار بنانے کے لیے اقدامات کریں جبکہ ون یونٹ بلڈنگ کے تمام دفاتر اور راہداری میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر توجہ دی جائے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی گورنمنٹ سینٹ تھریزاز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا اور اسکول کی تمام کلاس رومز طلباء و طالبات سے مختلف مضامین کے بارے میں سوالات کیے جس پر طلبہ و طالبات کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر پرنسپل امان اﷲ پنھیار کو اسکول کے معیار تعلیم پر توجہ دینے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پندرہ روز بعد دوبارہ اسکول کا دورہ کریں گے اگر معیار تعلیم میں بہتری نہیں آئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے مل کالونی میں قائم فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں تعمیرات کے حوالے سے معلومات حاصل کی اس موقع پر کھلاڑی اقرار شاہ نے بتایا کہ گراؤنڈ کی حالت خراب ہے اور مقامی افراد گراؤنڈ کو مزید خراب کررہے ہیں جس پر ڈی سی خیرپور نے انکوائری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔