ماسکو فیسٹیول میں پاکستانی فوجی وفد نے شاندارخٹک ڈانس کامظاہرہ ، میلے میں پاکستانی بینڈ کو بہترین قرار دیا گیا؛آئی ایس پی آر

پیر 14 ستمبر 2015 18:33

ماسکو فیسٹیول میں پاکستانی فوجی وفد نے شاندارخٹک ڈانس کامظاہرہ ، میلے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں فیسٹیول کے موقع پر پاکستانی فوجی وفد نے شاندار خٹک ڈانس کامظاہرہ کیا۔ میلے میں پاکستانی بینڈ کو بہترین قرار دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیسٹیول ماسکو شہر کی 688 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مسلح افواج کے 78 رکنی وفد نے ماسکو فیسٹیول میں شرکت کی فیسٹیول میوزک میلہ ماسکو میں چھ سے تیرہ ستمبر تک جاری رہا۔

پاکستانی وفد نے مختلف ملی نغموں اور فوجی بینڈ کاشاندار مظاہرہ کیا۔ مختلف دھنیں بجا کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔ 78 رکنی وفد کے پی کے کے ایف سی کے بیس رکنی وفد بھی شامل تھا ۔ انہوں نے خٹک ڈانس کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ آئی ایس پی آر کایہ بھی کہنا تھاکہ ماسکو فیسٹیول اختتامی تقریب میں لیفتیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :