افواجِ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،صدر ممنو ن حسین
پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہش مند ہے،صدر مملکت حکومت پاکستان ملک کی دفاعی ضروریات کے تناظر میں پاک بحریہ کی ترقی اور استحکام کے لیے یکسو ہے،پاکستان بحریہ کی خصوصی تقریب سے خطاب
پیر 14 ستمبر 2015 18:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہش مند ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے پیر کویوم دفاع پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان نیوی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ پاک بحریہ کے افسر اور جوان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مکمل عبور رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دفاعِ وطن کی بھاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے، بحری قزاقوں کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام میں مدد دینے کے علاوہ سمندری تجارت کے تحفظ کے لیے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.