کرین حادثے کے باوجود حج شیڈول جاری وساری ہے،گورنر مکہ

مسجد الحرام میں کرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرسعودی ولی عہد شہزادہ نائف کو بجھوادی،گورنرخالد الفیصل

پیر 14 ستمبر 2015 18:46

کرین حادثے کے باوجود حج شیڈول جاری وساری ہے،گورنر مکہ

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے مسجد الحرام میں کرین کے افسوس ناک حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کو پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حج معمول کے مطابق جاری رہے گا تمام زخمیوں کو سعودی حکومت کی جانب سے حج کی ادائیگی کے لیے سہولیات میسر ہوں گی ،سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے ولی عہد اور وزیرداخلہ محمد بن نایف کو یہ تحقیقاتی رپورٹ بھیجی ہے اور وہ اس کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی نے اس کے مندرجات سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔شہزادہ خالدالفیصل نے الم ناک کرین حادثے کے فوری بعد ایک تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔ان کے ایک مشیر ہاشم الفالح کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔

متعلقہ عنوان :