بدعنوانی کے خلاف تمام صوبوں میں کارروائی ہو رہی ہے ،کسی پارٹی کو تحفظات ہیں تو وزیر اعظم کو آگاہ کرے ‘ نجی سکول کاروباری ادارے بن چکے ہیں

وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرام خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 14 ستمبر 2015 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرام خان درانی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف تمام صوبوں میں کارروائی ہو رہی ہے۔ اگر کسی پارٹی کو اس پر تحفظات ہیں وہ وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کرے ‘ نجی سکول کاروباری ادارے بن چکے ہیں ‘ نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

اکرم خان درانی نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں تو وزیر اعظم کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد اگر ایک دو واقعات ہوں تو اس پر ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے ہمیں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی فیسوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے کاروباری مرکز بن چکے ہیں اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :