کردوں کا ترک پولیس کی چیک پوسٹ پرحملہ،دواہلکاروں سمیت سات ہلاک

علیحدگی پسندوں نے کارسے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا،علاقے میں کرفیونافذ،پانچ عسکریت پسند بھی مارے گئے

پیر 14 ستمبر 2015 20:17

کردوں کا ترک پولیس کی چیک پوسٹ پرحملہ،دواہلکاروں سمیت سات ہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ، یہ ہلاکتیں سِنرک صوبے میں ایک چیک پوسٹ پر بم حملے میں ہوئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فورسز نے جنوب مشرقی ترکی کے سب سے بڑے شہر دیارباقر میں ان جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سِنرک صوبے میں کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے ایک پولیس چیک پوسٹ کو کار بم حملے سے نشانہ بنایا۔ اس واقعے میں دیگر پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ دیارباقر کے متعدد دیگر علاقوں میں بھی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :