انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برائن کلوز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 14 ستمبر 2015 20:21

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برائن کلوز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برائن کلوز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برائن کلوز نے 1949 سے 1976 تک آل راؤنڈر کی حیثیت سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے 22 ٹیسٹ میچز میں 887 رنز اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

سمر سیٹ اور یارکشائر کی جانب سے انہوں نے 786 فرسٹ کلاس میچز میں 34994 رنز سکور کئے جس میں 52 سنچریاں اور 171 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 532 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :