سپریم کورٹ میں پنجابی زبان کے متعلق کیس کی سماعت، تین رکنی بینچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوادیا گیا
پیر 14 ستمبر 2015 20:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب میں پنجابی زبان کو فروغ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے سلسلے میں معاملہ تین رکنی بینچ بنانے کیلئے چیف جسٹس کو بجھوادیا۔ پیرکوجسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجابی زبان کے فروغ اوراسے صوبے میں رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر درخواست گزار سیدکریم اورمحمد سمیع نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب نے پنجابی اور علاقائی زمان کو رائج کرنے کیلئے ابھی تک کچھ نہیں کیا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی اس کیس میں صرف اردو کوبطورقومی زبان رائج کرنے کا حکم دیا ہے جس میں پنجابی زبان کو رائج کرنے کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ اردو کیس کا فیصلہ کچھ روز قبل دیاگیا ہے ا سلئے اردوکو رائج ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر صوبوں نے اردوکورائج کرنے کے بارے میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا تو اس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی تین رکنی بنچ میں سماعت کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوادیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.