وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ سندھ کے الزامات مسترد کر دیئے

مراد علی شاہ کی بیان بازی شرمناک ہے ٗآصف زرداری کی موجودگی میں ایل این جی کا معاملہ کلیئر ہو گیا تھا ٗ میڈیا سے گفتگو

پیر 14 ستمبر 2015 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ سندھ کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی بیان بازی شرمناک ہے۔ آصف زرداری کی موجودگی میں ایل این جی کا معاملہ کلیئر ہو گیا تھا۔ پیر کو وزیر پٹرولیم شاہد خان عباسی نے وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کے ایل این جی سے متعلق الزامات مسترد کر دیئے ۔

(جاری ہے)

وزیر پٹرولیم نے کہاکہ مراد علی شاہ کا بیان افسوسناک اور شرمناک ہے۔ ایل این جی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے دائرہ کار میں نہیں آتا البتہ آصف زرداری کی موجودگی میں ایل این جی کا معاملہ کلیئر ہو گیا تھا۔ وزیر خزانہ سندھ نے ایک روز پہلے الزام عائد کیا تھا کہ نندی پور ، قائداعظم سولر پلانٹ اور ایل این جی ٹرمینل پروجیکٹس کرپشن سے بھرے پڑے ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیے