پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی گیٹ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند ، وزراء ارکان پارلیمنٹ صحافیوں اورعملے کو کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ سے داخلے کی اجازت دی گئی

پیر 14 ستمبر 2015 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی گیٹ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا ہے اور وزراء ارکان پارلیمنٹ ، اخبار نویسوں اورعملے کو کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی، پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کے اجلاس کے باعث سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس پیر کو چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی گیٹ بند کر دیا ہے اور گیٹ سے ہر قسم کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، متبادل راستے کے طور پر کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ سے وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، صحافیوں اور عملے کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سینیٹ کے اجلاس کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، پولیس کے علاوہ رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں،سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں حفاظتی اقدامات کے طور پر آج سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی گیٹ بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :