دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، بم کو100 میٹر کے فاصلے سے کنٹرول کیا جا رہا تھا

ملتان بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں انکشاف، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں

پیر 14 ستمبر 2015 20:40

دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، بم کو100 میٹر کے فاصلے سے کنٹرول ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ملتان بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، بم کو100 میٹر کے فاصلے سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، پولیس نے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ملتان میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپوٹر میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ دھماکہ خود کش نہیں بلکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، بم کو 100 میٹر کے فاصلے سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، پولیس نے ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے متعلق تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ملتان میں وہاڑی چوک پر رکشتہ میں بم دھماکہ سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کی لاشیں ملی تھیں جن پر دہشت گردوں کا شبہ کیا جا رہا تھا لیکن پیر کو ان لاشوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک سمجھی جانے والی لاشیں بھی مقامی افراد کی ہیں

متعلقہ عنوان :