وزیراعلیٰ سے سرگودھا بورڈ میں انٹرکے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے طالبعلم کامران واجدکی ملاقات

وزیراعلیٰ نے طالبعلم کامران واجدکو پانچ لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا، پرنسپل کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک دیا کامران واجد کے تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی، اسکے خاندان کو مفت طبی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی کامران واجد جیسے محنتی طالبعلم قوم کا عظیم اثاثہ ہیں ،اس یتیم طالبعلم کا مزید تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرینگے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کامران واجد ، اسکی والدہ اور گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کے پرنسپل کو مبارکباد

پیر 14 ستمبر 2015 21:17

وزیراعلیٰ سے سرگودھا بورڈ میں انٹرکے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں سرگودھا بورڈ میں انٹرمیڈیٹ ( آرٹس گروپ)کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے محنت کش غریب خاندان کے طالبعلم کامران واجد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے پر طالبعلم کامران واجد ،اس کی والدہ اورگورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کے پرنسپل حافظ محمد سعید کو مبارکباد دی -وزیراعلیٰ نے طالبعلم کامران واجد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ بھی دیا جبکہ پرنسپل حافظ محمد سعیدکو ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران واجد جیسے محنتی طالبعلم قوم کا عظیم اثاثہ ہیں -پنجاب حکومت کامران واجد جیسے کم وسیلہ ، محنتی اور قابل نوجوانوں پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کر رہی ہے-انہوں نے کہاکہ طالبعلم کامران واجد کے تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی ا ور والدکے سایہ اور شفقت سے محروم اس ذہین طالبعلم کا مزید تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کریں گے -انہوں نے کہاکہ کامران واجد کے خاندان کومفت طبی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی-انہوں نے کہاکہ مشکل حالات کے باوجود کامران واجدنے انٹرکے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے -شام کودکان پر بیٹھ کر محنت کر کے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے والا یہ طالبعلم پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے او رہم سب کو اس کی شاندارکامیابی پر فخر ہے-انہوں نے کہاکہ کامران واجدنے محنت اوراپنی والدہ کی دعاؤں کے طفیل سخت حالات میں بھی بے مثال کامیابی حاصل کی ہے-

متعلقہ عنوان :