Live Updates

عمران خان کو نجانے کہاں سے خواب آ جاتے ہیں ،نندی پور ہمارا نہیں پیپلزپارٹی حکومت کا شروع کردہ منصوبہ ہے، زکوٰۃ اور خیرات کھانے والے اونچی آواز میں بات نہیں کرتے، ابھی عمران خان خیرات مانگ رہے ہیں ، ماضی میں اس نے بال ٹمپرنگ سے پیسے بنائے ہوں گے

مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 14 ستمبر 2015 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نجانے کہاں سے خواب آ جاتے ہیں، نندی پور منصوبہ ہمارا نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 2007 سے شروع ہوا ہے، خان صاحب زکوٰۃ اور خیرات پر ادارے بناتے ہیں اور زکوٰۃ اور خیرات کھانے والے اونچی آواز میں بات نہیں کرتے، ابھی آپ خیرات مانگ رہے ہو ، ماضی میں آپ نے بال ٹمپرنگ سے پیسے بنائے ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ خان صاحب سے اپنے وزیر خیبرپختونخوا میں قابو نہیں ہو رہے ہیں اور ان کے صوبے سے قیدی جیلیں توڑ کر فرار ہوئے، ان کی تحقیقات تو کریں۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور منصوبہ 2007ء میں شروع ہوا اور 2012ء میں مکمل ہوا، سابق وزیر قانون نے اس میں بد عنوانی کی ہم نے تو اس منصوبے کو آگے بڑھایا ہے مگر پھر بھی وزیراعظم نے نجی آڈٹ کمپنی کو آڈٹ کا حکم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی سے سیاسی اختلافات نہیں اور سندھ میں کیا جانے والا آپریشن ان کے خلاف نہیں بلکہ بدعنوانی کے خلاف ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات