بھارت کا پاکستان کراٹے ٹیم کے پاسپورٹ وصول کرنے سے انکار

پیر 14 ستمبر 2015 21:57

بھارت کا پاکستان کراٹے ٹیم کے پاسپورٹ وصول کرنے سے انکار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کراٹے ٹیم کے تیس رکنی دستے کے پاسپورٹ وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پاکستان کی کامن ویلتھ کراٹے چیمپئین شپ میں شرکت خدشات کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 18سے 20ستمبر تک ہونے والی کامن ویلتھ کراٹے چیمپئین شپ کی تیاری کے لیئے پاکستان ٹیم کا کیمپ تو جاری ہے لیکن ایونٹ میں شرکت کے لیئے بھارت کا ویزہ آڑے آگیا ہے۔

فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ 17 اگست کو ایونٹ میں شرکت کا دعوت نامہ ملنے کے فوری بعد بھارت کے ویزوں کے لئے آن لائن اپلائی کر دیا گیا لیکن پاسپورٹس وقت کی کمی کا بہانہ بنا کر نہیں لیئے جا رہے۔ اس سے پہلے ویزے جاری نہ کر کے ساوتھ ایشین چیمپئین شپ سے محروم رکھا گیا اب کامن ویلتھ چیمپئین شپ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :