پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ٹیکس وصولیاں کرنے والا ملک ہے ‘ صوبائی حکومتیں محصولات میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں،پسماندہ علاقوں میں جدید مواصلاتی سہولیات اور آئی ٹی کی فراہمی حکو مت کی اولین ترجیح ہے
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا صوبائی وزرا ء و سیکرٹریز خزانہ کے اجلاس اور یونیورسل سروس فنڈ و موبائل فون کمپنیوں مابین معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
پیر 14 ستمبر 2015 21:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں جی ڈی پی کے مقابلے میں سب سے کم ٹیکس وصولیاں کرنے والا ملک ہے ‘ صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ریونیو میں اضافہ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ پسماندہ علاقوں میں جدید مواصلاتی سہولیات اور آئی ٹی کی فراہمی موجودہ حکو مت کی پہلی ترجیح ہے۔
وہ پیر کو یہاں یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار و یوفون کے درمیان 8.76 ارب روپے کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب اور صوبائی وزرائے خزانہ و سیکرٹریز خزانہ کے ساتھ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 9 ویں قومی مالیاتی ایوارڈ پر مشاورت کا عمل شروع کرنے کے لئے حکومت پنجاب اپنا غیر سرکاری ممبر مقرر کرے اس کے علاوہ ہر تین ماہ اور صوبائی سیکرٹریز خزانہ کا اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.