12 سال کی عمر میں سوتیلے باپ کی زیادتی سے ماں بننے والی لڑکی کے ساتھ سگی ماں کی ایک اور زیادتی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 14 ستمبر 2015 21:59

12 سال کی عمر میں سوتیلے باپ کی زیادتی سے ماں بننے والی لڑکی کے ساتھ سگی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14ستمبر۔2015ء)ایک عورت ،جو 11 سال کی عمر میں اپنے سوتیلے باپ کی زیادتی کے بعد ماں بن گئی تھی، نے الزام لگایا کہ ہے اس کے جرمانے میں ملنے والے پیسے اس سگی ماں نے چرا کر اپنی شادی پر خرچ کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق چانٹیلے جونز جب 2006 میں ماں تو وہ برطانیہ کی کم عمر ترین ماں تھی۔ اس کی عمر صرف 12 سال تھی۔اس کے سوتیلے باب رسل ٹووے نے اسے دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جونز نے بتایا کہ اسے 21 سال کی عمر میں 15 ہزار پاؤنڈ ملنے تھے مگر اس کی ماں نے اسے صرف 2000 پاؤنڈ تھما کر کہا کہ 10 ہزار پاؤنڈ اس نے اپنی شادی پر خرچ کر دئیے۔ جس وقت مس جونزکے ساتھ زیادتی ہوئی، اس کی عمر 18 سال سے کم تھی، اس لیے جرمانے میں ملنے والی رقم اس کی ماں کو دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کی 45 سالہ ماں نے اس کی 18 ویں سالگرہ پر اسے 7 ہزار پاؤنڈ دئیے اور کہا کہ 22 ہزار پاؤنڈ کی باقی رقم اسے 21ویں سالگرہ پر دی جائے گی۔

جب 21 ویں سالگرہ آئی تو اس کی ماں نے اسے صرف 2 ہزار پاؤنڈ تھما دئیے۔ مس جونز کے ساتھ جب اس کے سوتیلے باپ نے زیادتی کی تھی تو خو فزدہ جونز پولیس کو اس کا نام بھی نہیں بتا سکی۔ اس نے ہر بار کہا کہ اس کے ساتھ دو اجنبی لوگوں نے زیادتی کی مگر پولیس کی مسلسل پوچھ گچھ کے بعد اس نے اصل مجرم کا نام بتا دیا۔رسل ٹووے نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اس سے 11 سال کی سزا ہوئی تھی۔

مس جونز نے کہا ہے کہ اس کی ماں نے اسے دھوکہ دیا ہے، اس کی وجہ سے میرابچپن کھوگیا، میرا بچہ بھی نہ رہا اور اب میری رقم بھی اس نے لے لی۔اس نے میری زندگی تباہ کر دی، اب میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے بیٹی کے پیسے چرانے کے جرم میں اس کی ماں کو 16 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔اس کے علاوہ اسے بغیر ادائیگی کے 150 گھنٹے کام کرنے کی سزا بھی سنائی گئی۔