سانحہ ملتا ن کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 ستمبر 2015 22:01

اسلام آباد /ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہاہے کہ سانحہ ملتا ن افسوسنا ک ہے ،اس سانحہ کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کیا جائے ،اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،سانحہ ملتان کے شہداء کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے مختلف مساجدومدارس میں دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

پیر کو سانحہ ملتان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ملتان اس شہر کا افسوسناک سانحہ ہے جس پر پورا شہر سوگوار ہے۔جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ حکومتی ذمہ داران ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام الناس کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور تمام طبقات کو اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

مولانا محمد حنیف جالندھری نے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔مولانا جالندھری نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے مختلف مساجد ومدار س میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :