پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان شامی پناہ گزینوں کیلئے میدان میں آگئے
پیر 14 ستمبر 2015 22:19
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء )باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئن عامر خان شامی مہاجرین کیلئے میدان میں آگئے ہیں اور برطانیہ بھر میں موجود انکے فینز اور چاہنے والوں سے اکٹھے ہونیوالے کپڑوں ، جوتوں ، ٹینٹس اور جسمانی صفائی ستھرائی کیلئے استعمال ہونیوالی چیزوں سے بھرے ٹرکوں کیساتھ روانہ ہوں گے اور اس قافلے میں مزید لوگ بھی شریک ہوسکتے ہیں۔
یہ قافلہ منگل کو انکے گھر بولٹن سے چار روز کیلئے روانہ ہوگا اور یورپ بھر سے امداد جمع کریگا، عامر خان اکٹھی ہونیوالی امداد ذاتی طورپر لیسبوس کے جزیرے پر موجود مہاجرین میں تقسیم کریں گے۔عامر خان کاکہناتھاکہ یہ قافلہ ہر ایک کیلئے کچھ کرنیکا بہترین موقع ہے جبکہ عامر خان فاؤنڈیشن نے غربت کیخلاف ’ایک پیسہ ‘ اپیل بھی کردی۔(جاری ہے)
28سالہ عامر خان نے ترکی کے ساحل پر گزشتہ دنوں جاں بحق ہونیوالے بچے ایلان کردی کی ہلاکت کی تصویریں دیکھنے کے بعدگزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بے سر و سامان مہاجروں کیلئے امداد کی اپیل کی،ا نکا کہنا تھا کہ ایک تین سالہ بچے کی ساحل پر لاش دل کو جھنجھوڑنیوالا منظر تھا۔
اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اگر بروقت دیگر متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد نہ کی گئی تو مزید کئی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ، ہمیں جرمنی سمیت مختلف ممالک سے پناہ گزینوں کیلئے ہونیوالے اقدامات کی خبریں مل رہی ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ برطانیہ میں لوگ بھی سخی اور اس سوچ کے حامل ہیں۔ایک پیسہ اپیل سے وابستہ عدیم یونس کاکہناتھاکہ کٹھن مراحل میں گزرنے کے بعد زندگی بچاکر ہرروز پناہ گزین یورپ کے ساحل پر پہنچتے ہیں اوران کے پاس پہنے کپڑوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا، لوگوں کو امیددینی چاہیے ، ہمیں عامر کیساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک سکول پر مسلح شدت پسندوں کے حملے کے بعد 24قیراط سونے کے دھاگے لگے شارٹس بھی عطیہ کیے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.