قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے

muhammad ali محمد علی پیر 14 ستمبر 2015 22:27

قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14ستمبر 2015 ء) قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے بھی پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے باعث ملک کے قبائلی علاقہ جات میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقہ جات میں بے مثال ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے۔

قبائلی علاقہ جات میں 1947 کے بعد سے کسی قسم کے ترقیاتی منصوبے شروع نہیں کیے گئے تھےتاہم دہشت گردی کیخلاف جنگ کی شروعات کے بعد سے علاقے میں 756 کلومیٹر طویل سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے جبکہ گزشتہ 6 سالوں میں کل 38 صحت کے مراکز ، 64 پانی کی اسکیمیں، 852 اسکول قائم کیے ہیں۔ اسی حوالے سے ملاحظہ کیجئے پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی دلچسپ ویڈیو ڈاکومینٹری۔

متعلقہ عنوان :